شعبہ امورِ اجارہ اور گریڈنگ
کسی شعبے کی ترقّی کے لئے ضروری ہے کہ اس کے کارکنان اپنی صلاحیت و قابلیت میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں، اساتذہ کے لئے بھی سپرد کئے گئے فنون میں قابلیت کے ساتھ اپنی معلومات کو بڑھاتے رہنا ضروری ہے جس کی ترغیب و تحریک کا نظام گریڈنگ ہے، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو وقتِ اجارہ مخصوص گریڈ دیا جاتا ہے پھر کم از کم دو سال کی مدّت گزرنے پر اجیر مقرّرہ نظام کے مطابق اپنا گریڈ بڑھا سکتا ہے، دونوں سالوں کے لئے چند کتابوں پر مشتمل نصاب ہوتا ہے جن کا مطالعہ کرکے ہر کتاب سے 26 نکات لکھنے ہوتے ہیں، اساتذہ کے لئے درسی اور غیر درسی عقائد و معمولاتِ اہلِ سنّت، فقہ و اِفتا پر مشتمل کتابیں ہوتی ہیں گریڈ 12 اور 13 میں تحریری اور تقریری امتحان بھی ہوتا ہے، اس کے بعد صرف اسائمینٹ لکھنے ہوتے ہیں اور دیگر اسٹاف کیلئے ان کے شعبے سے متعلق مثلاً حلال طریقے سے روزی کمانے کے مسائل، وقف کی شرعی احتیاطیں، حقوقُ العباد، اصلاحِ اعمال پر مشتمل کتابیں مطالعہ کرکے 26 نکات لکھنے ہوتے ہیں جن کو چیک کرنے کے بعد بنیادی مشاہرے میں اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن ان کا تحریری یا تقریری امتحان نہیں ہوتا۔ اسٹاف کی تقرری اور تبادلے کا نظام مجلس ہی دیکھتی ہے لیکن معزولی اِفتا مکتب کی اجازت سے ہی ہو سکتی ہے۔